پاکستان اور برطانیہ کا سیکیورٹی، تجارت اور ہجرت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو اسلام آباد میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے سیکیورٹی ڈین جاروس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون، ہجرت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،
انہوں نے آر 4 پلس ای 4 فریم ورک کے تحت جاری تعاون پر بھی گفتگو کی،
اسحاق ڈار نے دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کی حامل علاقائی پیش رفت کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا،
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،
دونوں رہنماؤں نے اس وقت بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا اور مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا تھا، جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا،























Comments