BR100 Increased By (1.94%)
BR30 Increased By (2.03%)
KSE100 Increased By (1.96%)
KSE30 Increased By (1.93%)
BAFL 59.01 Increased By ▲ 1.21 (2.09%)
BIPL 24.10 Increased By ▲ 0.33 (1.39%)
BOP 31.60 Increased By ▲ 0.70 (2.27%)
CNERGY 11.99 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
DFML 15.55 Increased By ▲ 0.28 (1.83%)
DGKC 203.99 Increased By ▲ 8.98 (4.6%)
FABL 93.15 Increased By ▲ 1.06 (1.15%)
FCCL 58.49 Increased By ▲ 1.71 (3.01%)
FFL 13.49 Increased By ▲ 0.15 (1.12%)
GGL 19.77 Increased By ▲ 1.39 (7.56%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 7.56 (2.56%)
HUBC 207.80 Increased By ▲ 3.63 (1.78%)
HUMNL 8.69 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.15 (2.5%)
LOTCHEM 24.85 Increased By ▲ 0.48 (1.97%)
MLCF 101.90 Increased By ▲ 4.41 (4.52%)
OGDC 315.25 Increased By ▲ 4.78 (1.54%)
PAEL 34.00 Increased By ▲ 0.93 (2.81%)
PIBTL 13.44 Increased By ▲ 0.29 (2.21%)
PIOC 264.55 Increased By ▲ 11.64 (4.6%)
PPL 220.99 Increased By ▲ 3.82 (1.76%)
PRL 84.25 Decreased By ▼ -1.41 (-1.65%)
SNGP 93.21 Decreased By ▼ -0.91 (-0.97%)
SSGC 22.85 Decreased By ▼ -0.47 (-2.02%)
TELE 7.05 Increased By ▲ 0.32 (4.75%)
TPLP 13.22 Increased By ▲ 0.55 (4.34%)
TRG 53.80 Increased By ▲ 0.63 (1.18%)
UNITY 7.88 Increased By ▲ 0.11 (1.42%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)

گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ (جی اے ایل) نے ٹی 9 ہنٹر پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی (پی ایچ ای وی) اور دیگر نئے ماڈلز کی لانچ نئی آٹو پالیسی کو حتمی شکل دیے جانے تک مؤخر کردی ہے، جبکہ گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ (جی ایچ این آئی) آئندہ چھ ماہ کے دوران اپنی ڈی میکس پک اَپ گاڑیوں میں جدید ڈرائیور معاون نظام (اے ڈی اے ایس) متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے،

جمعرات کو جاری ہونے والی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کی انتظامیہ نے کارپوریٹ بریفنگ سیشنز کے دوران یہ تفصیلات بتائیں،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی 9 ہنٹر پی ایچ ای وی اور دیگر نئے ماڈلز کی لانچ کے حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ کمپنی نئی آٹو پالیسی کو حتمی شکل دیے جانے کا انتظار کررہی ہے، جس کے بعد اس سلسلے میں پیش رفت کی جائے گی،

دوسری جانب کمپنی نے مالی سال 2026 کے دوران ٹی 9 ہنٹر کے مجموعی طور پر 1,928 یونٹس فروخت کیے، جن میں سنگل کیبن 4x2 ویریئنٹ کے تقریباً 700 سے 800 یونٹس شامل تھے،

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق، مالی سال 2026 میں ٹی 9 کمپنی کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ رہی اور اس نے تقریباً 29 ارب روپے کی مجموعی انفرادی آمدنی میں سے تقریباً 12 ارب روپے فراہم کیے، تاہم تجارتی گاڑیوں نے کمپنی کے مجموعی منافع میں نسبتاً زیادہ حصہ ڈالا، کیونکہ کمپنی نے ٹی 9 ہنٹر پر نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کے فروغ سے متعلق لیوی کا بوجھ خود برداشت کیا،

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ہیوی کمرشل وہیکلز (ایچ سی وی) اور الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے شعبوں میں نئے ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے، تاہم ان کی لانچ میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے،

دوسری جانب گندھارا انڈسٹریز اپنی اہم ڈی میکس گاڑیوں میں بہتری اور نئے فیچرز متعارف کرانے کے لیے کام کررہی ہے،

انتظامیہ کے مطابق ڈی میکس کے نئے ویریئنٹس تیاری کے مراحل میں ہیں، تاہم جاپانی ماڈلز کی تیاری اور مارکیٹ میں متعارف کرانے کا عمل نسبتاً طویل ہونے کے باعث ان کی لانچ میں وقت لگ سکتا ہے،

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مزید بتایا کہ ڈی میکس گاڑیوں میں جدید ڈرائیور معاون نظام (اے ڈی اے ایس) سمیت نئے فیچرز آئندہ چھ ماہ کے دوران متعارف کرائے جانے کی توقع ہے،

گندھارا انڈسٹریز نے مالی سال 2027 کے دوران 6,000 سے زائد گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ توقع ہے کہ ڈی میکس کمپنی کی مجموعی آمدنی میں تقریباً 10 فیصد حصہ ڈالے گی،

Comments

200 حروف