BR100 Increased By (1.94%)
BR30 Increased By (2.03%)
KSE100 Increased By (1.96%)
KSE30 Increased By (1.93%)
BAFL 59.01 Increased By ▲ 1.21 (2.09%)
BIPL 24.10 Increased By ▲ 0.33 (1.39%)
BOP 31.60 Increased By ▲ 0.70 (2.27%)
CNERGY 11.99 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
DFML 15.55 Increased By ▲ 0.28 (1.83%)
DGKC 203.99 Increased By ▲ 8.98 (4.6%)
FABL 93.15 Increased By ▲ 1.06 (1.15%)
FCCL 58.49 Increased By ▲ 1.71 (3.01%)
FFL 13.49 Increased By ▲ 0.15 (1.12%)
GGL 19.77 Increased By ▲ 1.39 (7.56%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 7.56 (2.56%)
HUBC 207.80 Increased By ▲ 3.63 (1.78%)
HUMNL 8.69 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.15 (2.5%)
LOTCHEM 24.85 Increased By ▲ 0.48 (1.97%)
MLCF 101.90 Increased By ▲ 4.41 (4.52%)
OGDC 315.25 Increased By ▲ 4.78 (1.54%)
PAEL 34.00 Increased By ▲ 0.93 (2.81%)
PIBTL 13.44 Increased By ▲ 0.29 (2.21%)
PIOC 264.55 Increased By ▲ 11.64 (4.6%)
PPL 220.99 Increased By ▲ 3.82 (1.76%)
PRL 84.25 Decreased By ▼ -1.41 (-1.65%)
SNGP 93.21 Decreased By ▼ -0.91 (-0.97%)
SSGC 22.85 Decreased By ▼ -0.47 (-2.02%)
TELE 7.05 Increased By ▲ 0.32 (4.75%)
TPLP 13.22 Increased By ▲ 0.55 (4.34%)
TRG 53.80 Increased By ▲ 0.63 (1.18%)
UNITY 7.88 Increased By ▲ 0.11 (1.42%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس ایس جی سی کا مالی سال 2026 میں منافع 26 فیصد کمی کے بعد 2.5 ارب روپے رہ گیا

  • کمپنی نے اس عرصے کے دوران نقد منافع (کیش ڈیویڈنڈ) دینے کا اعلان نہیں کیا
شائع اپ ڈیٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کا 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران منافع 26 فیصد سے زائد کمی کے بعد 2 ارب 54 کروڑ روپے رہ گیا، جس کی بنیادی وجہ کمپنی کی آمدنی میں کمی ہے،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمعرات کے روز جاری کردہ کمپنی کے مجموعی مالیاتی گوشواروں کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی نے 3 ارب 44 کروڑ روپے منافع حاصل کیا تھا،

نتیجتاً زیر جائزہ مدت کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) بھی کم ہوکر 2.89 روپے رہ گئی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 3.91 روپے تھی،

مجموعی بنیادوں پر مالی سال 2026 میں صارفین کو گیس کی فروخت سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی 16 فیصد کمی کے بعد 378 ارب 12 کروڑ روپے رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ آمدنی 450 ارب 70 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی تھی،

مالی سال 2026 میں 8 ارب 67 کروڑ روپے کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد کمپنی کی خالص آمدنی 369 ارب 46 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ سال کے 446 ارب 44 کروڑ روپے کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے،

مالی سال 2026 کے دوران گیس کی فروخت کی لاگت تقریباً 17 فیصد کمی کے بعد 361 ارب 36 کروڑ روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال یہ لاگت 434 ارب 10 کروڑ روپے تھی،

اس کے نتیجے میں کمپنی کا مجموعی منافع 34 فیصد کمی کے بعد 8 ارب 10 کروڑ روپے رہ گیا،

دوسری جانب مالی سال 2026 میں کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات کم ہوکر 14 ارب 40 کروڑ روپے رہے، جبکہ گزشتہ سال یہ اخراجات 16 ارب 46 کروڑ روپے تھے،

تاہم کمپنی کی دیگر آپریٹنگ آمدنی میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 26 ارب 78 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ آمدنی 24 ارب 63 کروڑ روپے تھی،

نتیجتاً مالی سال 2026 میں کمپنی کا آپریٹنگ منافع تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 20 ارب 48 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ 20 ارب 51 کروڑ روپے تھا،

ایس ایس جی سی کے مالیاتی اخراجات میں اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال کے 12 ارب 15 کروڑ روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ روپے ہوگئے،

مالی سال 2026 میں لیوی اور ٹیکس سے قبل کمپنی کا منافع 26 فیصد کمی کے بعد 6 ارب 21 کروڑ روپے رہا،

گیس کمپنی نے مالی سال 2026 کے دوران کم از کم ٹیکس کے فرق سمیت 2 ارب 85 کروڑ روپے لیوی کی مد میں ادا کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ رقم 4 ارب 41 کروڑ روپے تھی،

مالی سال 2026 میں ٹیکس سے قبل منافع 3 ارب 36 کروڑ روپے رہا، جو مالی سال 2025 میں 3 ارب 95 کروڑ روپے تھا،

ایس ایس جی سی نے مالی سال 2026 میں 81 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، جو گزشتہ سال کے 50 کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار روپے کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے،

Comments

200 حروف