BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.77 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 23.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.35 Decreased By ▼ -0.31 (-1.08%)
CNERGY 13.64 Decreased By ▼ -0.44 (-3.13%)
DFML 15.41 Decreased By ▼ -0.32 (-2.03%)
DGKC 178.15 Decreased By ▼ -3.85 (-2.12%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.54%)
FCCL 52.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.63%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 291.55 Decreased By ▼ -3.35 (-1.14%)
HUBC 193.18 Decreased By ▼ -0.86 (-0.44%)
HUMNL 8.57 Increased By ▲ 0.20 (2.39%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.17 (-2.85%)
LOTCHEM 23.89 Decreased By ▼ -0.58 (-2.37%)
MLCF 90.51 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
OGDC 306.78 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
PAEL 32.33 Decreased By ▼ -0.39 (-1.19%)
PIBTL 12.93 Decreased By ▼ -0.15 (-1.15%)
PIOC 233.14 Decreased By ▼ -1.42 (-0.61%)
PPL 213.93 Decreased By ▼ -1.59 (-0.74%)
PRL 96.96 Decreased By ▼ -3.85 (-3.82%)
SNGP 90.53 Decreased By ▼ -1.31 (-1.43%)
SSGC 22.53 Decreased By ▼ -0.61 (-2.64%)
TELE 6.72 Decreased By ▼ -0.09 (-1.32%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.96 Decreased By ▼ -1.12 (-2.11%)
UNITY 7.79 Increased By ▲ 0.11 (1.43%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
دنیا

بھارت: اپوزیشن کے احتجاج میں ہزاروں افراد کی شرکت، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • متنازع ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے معاملے پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں افراد نے ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

یہ مظاہرے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری اپوزیشن کے احتجاجی سلسلے کا حصہ ہیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں مظاہرین کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں تبدیلی سے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔

مظاہرین کے مطابق ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد نام خارج کیے گئے، تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جعلی اور نااہل ووٹرز کے نام حذف کرنا ہے۔ کمیشن نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط طور پر خارج کیے گئے ووٹرز دوبارہ اندراج کراسکتے ہیں۔

راہول گاندھی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج شہریوں کے حقِ رائے دہی اور اظہارِ رائے پر ڈاکا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے احتجاج کو جمہوریت کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش قرار دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

200 حروف