ٹرمپ کا سابق وکیل حبا ملڈن کے 50 ملین ڈالر کے معاہدے پر اظہار برہمی
- رپورٹ کے مطابق حبا ملڈن نے نیو جرسی میں قائم مقام امریکی اٹارنی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ہیریرا کے خاندان کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل الینا حبا ملڈن کی جانب سے محکمہ انصاف میں خدمات کے دوران 50 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کرنے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے مار اے لاگو کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی ناگوار اور اشتعال انگیز ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے حبا ملڈن کو بتایا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں اس معاہدے کے تحت ادائیگی کی جائے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق وینزویلا کے بینکر جولیو ہیریرا ویلوٹینی کے خاندان نے حبا ملڈن کو چار سال کے دوران 50 ملین ڈالر سے زائد ادائیگی کی ضمانت دی تھی، جس میں سالانہ 10 ملین ڈالر اور اضافی بونس شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق حبا ملڈن نے نیو جرسی میں قائم مقام امریکی اٹارنی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ہیریرا کے خاندان کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے 15 جنوری 2026 کو ہیریرا کو صدارتی معافی دے دی تھی۔ حبا ملڈن نے تاہم کسی کو معافی دلوانے کے عوض رقم لینے یا اس سلسلے میں کام کرنے کی تردید کی ہے۔























Comments