پاکستان کی اردن کے شہرکرک میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
- زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان نے اردن میں ایک گرجا گھر میں جنازے پر دہشت گردوں کے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ان کے پیاروں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد میں برادر ملک اردن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔
اردن کے سرکاری ٹی وی چینل المملکہ کے مطابق جمعہ کو کرک میں واقع حمود چرچ میں جنازے کے جلوس کے دوران دو مسلح افراد گاڑی سے اترے اور فائرنگ کردی۔
چینل کے مطابق واقعے کے بعد چرچ میں سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئیں جبکہ اہلکار مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش میں تھے۔


















Comments