دنیا
غزہ میں فنڈز کی قلت، عالمی خوراک پروگرام کا 5 لاکھ افراد کی امداد ختم کرنے کا اعلان
- امداد میں کمی کے بعد بھی غزہ کے 11 لاکھ افراد امداد پر انحصار کریں گے، جو جنگ سے تباہ حال علاقے کی تقریباً نصف آبادی ہے
اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث غزہ میں 5 لاکھ افراد کی ماہانہ امداد بند کردی جائے گی، تاہم ادارے نے خبردار کیا کہ وہاں انسانی ضروریات بدستور شدید ہیں۔
ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر شان ہیوز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ رواں ماہ سے امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 5 لاکھ کی کمی کی جارہی ہے۔
اس فیصلے کے بعد عالمی خوراک پروگرام سے خوراک یا نقد امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد کم ہوکر 11 لاکھ رہ جائے گی، جو جنگ سے تباہ حال غزہ کی مجموعی آبادی کا تقریباً نصف ہے۔






















Comments