BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
دنیا

روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملے، امریکی امن کوششوں کی نفی ہیں، کریملن

  • یوکرین کے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے جاری، کریملن کا امریکی امن کوششوں سے متصادم ہونے کا الزام
شائع اپ ڈیٹ

کریملن نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرین کے حملے امریکی امن کوششوں کی روح کے منافی ہیں۔ اس کا یہ بیان روس کے علاقے ریازان میں ایک آئل ریفائنری پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے کے بعد سامنے آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو توانائی کے شعبے پر حملوں کے حوالے سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یوکرین کا کہنا تھا کہ اسے اس اعلان کا علم پہلے ذرائع ابلاغ کی خبروں سے ہوا، جبکہ روس نے بھی عوامی سطح پر اس جنگ بندی کا پابند رہنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔

کیف نے کہا تھا کہ اس نے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے تین روز کے لیے روک دیے تھے، تاہم روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے شعبے پر حملے جاری رہنے کے بعد اس نے دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے نزدیک کیف نے کبھی جنگ بندی کی پابندی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی ایک اور آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جانا ’’کوئی نئی بات نہیں‘‘۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ’’کیف میں یوکرینی حکومت ان تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں وہ یقیناً امریکا کی امن کوششوں اور امریکی مذاکرات کاروں کی کاوشوں سے براہِ راست متصادم ہو رہی ہے۔ امریکی مذاکرات کار امن عمل شروع کرنے کے لیے واقعی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، لیکن اب تک ان کوششوں کو کیف حکومت اور بالخصوص صدر (وولودیمیر) زیلنسکی کی جانب سے امن کے لیے آمادہ نہ ہونے کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘

روس اس سے قبل بھی یہ موقف اختیار کرچکا ہے کہ جنگ بندی کے دائرۂ کار کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ روس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سات تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments

200 حروف