BR100 Decreased By (-0.75%)
BR30 Decreased By (-0.82%)
KSE100 Decreased By (-0.68%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.22 Decreased By ▼ -0.65 (-1.14%)
BIPL 24.64 Decreased By ▼ -0.12 (-0.48%)
BOP 29.25 Decreased By ▼ -0.55 (-1.85%)
CNERGY 12.39 Decreased By ▼ -0.34 (-2.67%)
DFML 16.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.18%)
DGKC 185.52 Decreased By ▼ -0.73 (-0.39%)
FABL 92.67 Decreased By ▼ -0.71 (-0.76%)
FCCL 52.07 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.62 (-3.14%)
HBL 299.86 Decreased By ▼ -2.16 (-0.72%)
HUBC 199.67 Decreased By ▼ -0.82 (-0.41%)
HUMNL 9.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.11%)
KEL 5.96 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 1.01 (3.95%)
MLCF 90.95 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
OGDC 308.66 Decreased By ▼ -7.25 (-2.29%)
PAEL 33.73 Decreased By ▼ -0.33 (-0.97%)
PIBTL 13.58 Increased By ▲ 0.07 (0.52%)
PIOC 236.61 Increased By ▲ 0.16 (0.07%)
PPL 218.35 Decreased By ▼ -1.94 (-0.88%)
PRL 91.12 Decreased By ▼ -3.20 (-3.39%)
SNGP 91.24 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
SSGC 23.04 Decreased By ▼ -0.13 (-0.56%)
TELE 7.17 Decreased By ▼ -0.11 (-1.51%)
TPLP 11.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.84%)
TRG 55.22 Decreased By ▼ -1.27 (-2.25%)
UNITY 7.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا نے مائیکروسافٹ سمیت بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو اہم گرین کارڈ پروگرام سے معطل کردیا

  • مائیکروسافٹ اور ایڈوب سمیت بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو مبینہ دھوکا دہی کے باعث غیر ملکی کارکنوں کے امریکی پروگرام سے معطل کیا گیا، اقدام کا مقصد امریکیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی حکومت نے مائیکروسافٹ، ایڈوب اور کئی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو ایسے پروگرام سے معطل کردیا ہے جس کے تحت ہنرمند غیر ملکی کارکن مستقل رہائش حاصل کرسکتے ہیں۔ اعلیٰ امریکی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ یہ اقدام مبینہ دھوکا دہی کے باعث اور کمپنیوں کو مزید امریکی شہریوں کو ملازمتیں دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا، ’’مائیکروسافٹ کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ آپ ایک عظیم امریکی کمپنی ہیں، لیکن آپ کو بہترین امریکی کارکنوں کو ملازمت دینا ہوگی۔‘‘

وزیر محنت کیتھ سونڈر لنگ نے مزید کہا کہ دنیا کی بعض بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو بھی اس پروگرام سے معطل کیا جائے گا، جن میں کوگنیزینٹ، انفوسس، ٹاٹا، وِپرو، ایچ سی ایل اور کیپ جیمینی شامل ہیں۔

سونڈر لنگ نے کہا، ’’ہم ان کمپنیوں سے متعلق نئی مستقل ملازمت کی تصدیق کی درخواستیں قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی زیرِ التوا درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔‘‘

مائیکروسافٹ نے تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

پی ای آر ایم عمل کے تحت آجر محکمہ محنت سے اس بات کی تصدیق حاصل کرتے ہیں کہ کسی مخصوص ملازمت کے لیے کوئی اہل، رضامند یا دستیاب امریکی کارکن موجود نہیں ہے۔ زیادہ تر ملازمت کی بنیاد پر گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے سے قبل یہ ایک لازمی مرحلہ ہے۔

وینس نے مزید کہا کہ ہارورڈ، ییل اور اسٹینفورڈ سمیت نو جامعات کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا انہوں نے امریکی اجرتوں کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو ملک میں لایا۔ محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل انتھونی ڈی ایسپوزیٹو نے کہا کہ ان جامعات کو پہلے ہی طلب نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔

ڈی ایسپوزیٹو نے کہا، ’’ہم یہ تحقیقات کریں گے کہ آیا غیر ملکی اثر و رسوخ، نامناسب مالیاتی تعلقات یا ویزا کے غلط استعمال سے وفاقی فنڈز سے چلنے والی تحقیق متاثر ہورہی ہے۔ اگر کوئی امریکی یونیورسٹی ایک ڈالر کی بچت کے لیے قانون توڑتے ہوئے امریکی تحقیق کو کسی غیر ملکی حریف کے خطرے سے دوچار کرتی ہے تو یہ علمی برتری نہیں بلکہ ادارہ جاتی غداری ہے۔‘‘

Comments

200 حروف