BR100 Increased By (0.45%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.37%)
KSE30 Increased By (0.41%)
BAFL 56.79 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.83 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.90 Increased By ▲ 0.18 (0.61%)
CNERGY 12.95 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
DFML 16.91 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 188.30 Increased By ▲ 1.33 (0.71%)
FABL 93.60 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
FCCL 52.60 Increased By ▲ 0.75 (1.45%)
FFL 14.11 Increased By ▲ 0.12 (0.86%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.97 Increased By ▲ 0.14 (0.05%)
HUBC 201.81 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.11 (1.19%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 91.12 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
OGDC 317.70 Increased By ▲ 0.65 (0.21%)
PAEL 34.40 Increased By ▲ 0.42 (1.24%)
PIBTL 13.58 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 237.11 Increased By ▲ 0.47 (0.2%)
PPL 222.61 Increased By ▲ 1.49 (0.67%)
PRL 96.22 Increased By ▲ 1.84 (1.95%)
SNGP 90.95 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
SSGC 23.33 Increased By ▲ 0.26 (1.13%)
TELE 7.30 Increased By ▲ 0.06 (0.83%)
TPLP 12.00 Increased By ▲ 0.26 (2.21%)
TRG 57.80 Increased By ▲ 2.46 (4.45%)
UNITY 7.82 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

سرکاری میڈیا پی ٹی وی نیوز نے بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ آپریشن عزمِ استحکام اور آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے سلسلے میں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں میں ایک الگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ہے۔ یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو سراہا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

200 حروف