BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.28%)
KSE100 Decreased By (-0.15%)
KSE30 Decreased By (-0.26%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.71 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 29.70 Decreased By ▼ -0.10 (-0.34%)
CNERGY 12.64 Decreased By ▼ -0.09 (-0.71%)
DFML 16.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1%)
DGKC 186.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.03%)
FABL 92.95 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 53.06 Increased By ▲ 0.90 (1.73%)
FFL 14.10 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
GGL 19.59 Decreased By ▼ -0.14 (-0.71%)
HBL 301.50 Decreased By ▼ -0.52 (-0.17%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -0.99 (-0.49%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.06 (0.64%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.07 (1.16%)
LOTCHEM 25.48 Decreased By ▼ -0.11 (-0.43%)
MLCF 91.80 Increased By ▲ 0.90 (0.99%)
OGDC 310.50 Decreased By ▼ -5.41 (-1.71%)
PAEL 33.97 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.29 (2.15%)
PIOC 238.20 Increased By ▲ 1.75 (0.74%)
PPL 220.25 Decreased By ▼ -0.04 (-0.02%)
PRL 93.15 Decreased By ▼ -1.17 (-1.24%)
SNGP 91.06 Increased By ▲ 0.07 (0.08%)
SSGC 23.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 11.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.84%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.29 (-0.51%)
UNITY 7.67 Decreased By ▼ -0.05 (-0.65%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

ڈالر کی قدر میں کمی، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے سے 4,132.66 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جس کی وجہ ڈالر کی قدر میں 18 ماہ کی بلند ترین سطح سے کمی تھی۔ اس سے سونے کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح سے بحال ہوئی، جبکہ سرمایہ کار رواں سال امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے سے 4,132.66 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد بڑھ کر 4,157.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

بدھ کو سونے کی قیمتیں 5 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں، کیونکہ ڈالر کی مضبوطی اور امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافے نے قیمتی دھات پر دباؤ ڈالا تھا۔

پیپر اسٹون کے سربراہ تحقیق کرس ویسٹن کے مطابق قلیل مدت میں سونے میں سرمایہ کاری کے امکانات اب بھی محدود ہیں اور قیمتوں میں مزید بہتری کے لیے 4,275 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کرنا ضروری ہوگا۔

گزشتہ ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں میں شرح سود بڑھانے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے۔ اجلاس کی تفصیلات کے مطابق بعض عہدیداروں نے توانائی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محدود رکھنے کے لیے شرح سود بڑھانے کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے طلب کے باعث مہنگائی میں اضافے کے خدشات کو اہم قرار دیا۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق رواں ماہ شرح سود میں اضافے کا امکان 18 فیصد، جبکہ دسمبر میں اضافے کا امکان 80 فیصد لگایا جا رہا ہے۔ شرح سود میں اضافہ سونا رکھنے کی کشش کم کرتا ہے، کیونکہ اس سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا۔

دریں اثنا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ بلند توانائی قیمتیں، ریکارڈ سرکاری قرضے اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری سے وابستہ خطرات عالمی معیشت کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔

Comments

200 حروف