بنکاک میں سیلابی پانی اترنے لگا، حکام کی نہروں سے پانی نکالنے کی کوششیں تیز
- حکام کے مطابق اگر مزید بارش نہ ہوئی تو سیلابی صورت حال میں بتدریج کمی آنے کی توقع ہے۔
اتوار کو بنکاک کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی کم ہونا شروع ہوگیا، شدید بارشوں میں وقفے کے باعث صورت حال میں بہتری آئی۔ ایک روز قبل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلاب آیا تھا، جس کے بعد حکام نے تھائی دارالحکومت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا تھا۔
بنکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن (بی ایم اے) نے ہفتے کی رات بتایا کہ بارش میں کمی آگئی ہے اور اب صرف مختلف علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، جس کے باعث حکام کو نہروں سے پانی نکالنے اور پانی کی سطح کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے میں مدد ملی ہے۔
حکام کے مطابق اگر مزید بارش نہ ہوئی تو سیلابی صورت حال میں بتدریج کمی آنے کی توقع ہے۔
ہفتے تک 48 گھنٹوں کے دوران بنکاک میں تقریباً 300 ملی میٹر (12 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں اور بعض گاڑیاں جزوی طور پر پانی میں ڈوب گئیں۔
بی ایم اے نے بتایا کہ 233 عارضی پناہ گاہیں تیار کی گئی ہیں جبکہ تقریباً 4,200 افراد کو محفوظ مقامات پر قائم پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
























Comments