BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سی سی پی نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی کو مسعود ٹیکسٹائل ملز کے حصص خریدنے کی منظوری دے دی

  • سی سی پی نے کہا کہ انضمام و حصول کے معاملات کا بروقت اور شفاف جائزہ سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون جبکہ مسابقتی منڈیوں اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی ویلورا گلوبل وینچرز-ایف زیڈ سی کی جانب سے دو چینی کمپنیوں سے مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

سی سی پی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ یہ منظوری مسابقتی ایکٹ 2010 کے تحت پہلے مرحلے کی مسابقتی جانچ کے بعد دی گئی۔

معاملے کے تحت ویلورا گلوبل وینچرز، حصص کی خریداری کے معاہدے کے تحت شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی لمیٹڈ اور ژی جیانگ ژیناؤ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ سے مسعود ٹیکسٹائل ملز کے حصص حاصل کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کی اجمان فری زون اتھارٹی کے تحت قائم ویلورا گلوبل وینچرز پاکستان سے باہر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی تھوک تجارت کے علاوہ تجارتی بروکریج کی سرگرمیوں سے وابستہ ہے۔

اس کی منسلک کمپنیاں گلف ٹیکسٹائل سورسنگ ایف زیڈ سی اور زارا ٹیکسٹائل ٹریڈنگ ایف زیڈ سی بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل کی سورسنگ اور تجارت، صارفین کی ترقی اور آرڈرز کی معاونت و رابطہ کاری کے شعبوں میں کام کرتی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مسعود ٹیکسٹائل ملز سوتی اور مصنوعی ریشے کے دھاگے، نِٹڈ اور رنگے ہوئے کپڑے اور ملبوسات تیار اور فروخت کرتی ہے۔

سی سی پی نے پہلے مرحلے کے جائزے کے دوران یہ جانچ کی کہ آیا اس لین دین سے متعلقہ مارکیٹوں میں مسابقت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے یا کسی غالب حیثیت کا قیام یا اس کا استحکام ممکن ہے۔

کمیشن نے قرار دیا کہ ویلورا گلوبل وینچرز کی انضمام سے قبل پاکستان کی مارکیٹ میں کوئی موجودگی نہیں تھی۔ چنانچہ حصص کا حصول مسعود ٹیکسٹائل ملز کی پیداوار، مقامی فروخت یا مارکیٹ میں اس کی پوزیشن میں کسی نمایاں تبدیلی کا باعث بننے کی توقع نہیں تھی۔

سی سی پی نے خریدار کی بین الاقوامی ٹیکسٹائل تجارتی سرگرمیوں اور مسعود ٹیکسٹائل ملز کے پیداواری آپریشنز کے درمیان ممکنہ عمودی کاروباری تعلق کا بھی جائزہ لیا۔

کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ دونوں کاروباری سرگرمیوں کی نوعیت اور دائرہ کار سے مسابقت کے حوالے سے کوئی تشویش پیدا نہیں ہوتی اور یہ لین دین نہ تو مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں پیدا کرے گا اور نہ ہی خریدار کی مارکیٹ طاقت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

چنانچہ سی سی پی نے مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 31(1)(d)(i) کے تحت مذکورہ لین دین کی منظوری دے دی۔

کمیشن نے کہا کہ انضمام اور حصول کے معاملات کا بروقت اور شفاف جائزہ سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوتا ہے، جبکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ایسے لین دین سے مسابقت کو نقصان نہ پہنچے۔

سی سی پی نے مزید کہا کہ انضمام پر مؤثر نگرانی کا نظام ضابطہ جاتی یقین دہانی فراہم کرتا، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری توسیع کی معاونت کرتا اور پاکستان میں مسابقتی منڈیوں اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔

Comments

200 حروف