زویریو کی قیادت میں جرمنی ڈیوس کپ کے فائنل 8 میں، اسپین بھی کوالیفائی کرگیا
- آسٹریا، کینیڈا، جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک نے ہفتے کو کوالیفائرز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی
یو ایس اوپن چیمپئن الیگزینڈر زویریو کی شاندار کارکردگی کی بدولت جرمنی نے کروشیا کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے فائنل 8 میں جگہ بنالی، جبکہ اسپین بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
ہالے میں زویریو نے کروشیا کے ڈینو پریزمیچ کو 6-2، 6-4 سے شکست دے کر جرمنی کو 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری دلائی۔ اس سے قبل کیون کراویٹز اور ٹم پوتز نے ڈبلز مقابلہ جیت کر جرمنی کی پوزیشن مستحکم کردی تھی۔
زویریو نے ہفتے کو میٹی ڈوڈیگ کے خلاف کامیابی سے جرمنی کی مہم کا آغاز کیا تھا، تاہم پریزمیچ نے ڈینیئل آلٹ مائر کو شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا تھا۔
برطانیہ نے ایکواڈور کو 4-0 سے شکست دے کر فائنل 8 میں جگہ بنائی۔ آسٹریا، کینیڈا، جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک نے بھی ہفتے کو اپنے کوالیفائرز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔دفاعی چیمپئن اٹلی نے براہِ راست کوالیفائی کیا۔
اسپین نے کارلوس الکاراز کی عدم موجودگی کے باوجود چلی کو 3-0 سے شکست دی، جہاں نوجوان رافیل جودار نے ڈیوس کپ ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی دکھائی۔
























Comments