BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

کریم پے کے سابق سربراہ جنید اقبال اینگرو کارپوریشن کے سی ای او نامزد

  • جنید اقبال اس وقت اینگرو ہولڈنگز کے سی ای او کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے احسن ظفر سید کے جانشین کے طور پر جنید اقبال کی بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینگرو کارپوریشن تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

اینگرو ہولڈنگز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں کہا کہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ (ECORP) جو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جنید اقبال کی بطور صدر و سی ای او نامزد تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنید اقبال اس وقت اینگرو ہولڈنگز کے سی ای او کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور احسن ظفر سید کی مدتِ اپریل 2027 میں مکمل ہونے کے بعد وہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اینگرو نے کہا کہ جنید اقبال نے پیچیدہ کاروباری ماحول میں مختلف کاروبار قائم کرنے، انہیں وسعت دینے اور ان میں تبدیلی لانے کا تجربہ حاصل کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کریم میں انہوں نے پاکستان میں کاروبار کو وسعت دی، سعودی عرب کی مارکیٹ کی قیادت کی اور بعد ازاں کریم پے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور عالمی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل ایلیکسیر سیکیورٹیز کے سی ای او کی حیثیت سے انہوں نے ادارے کی کاروباری پوزیشننگ میں بہتری لانے میں کردار ادا کیا اور نجکاری کے معاملات پر کام کیا جن میں حکومت کی جانب سے حبیب بینک لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص کی ایک ارب ڈالر میں فروخت بھی شامل تھی۔

بورڈ نے احسن ظفر سید کی خدمات اور ان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ اپنی مدتِ مکمل ہونے تک اینگرو کارپوریشن کی قیادت جاری رکھیں گے۔

احسن ظفر سید کے دور میں اینگرو کارپوریشن نے کئی اہم سنگ میل عبور کیے جن میں ای وی ٹی ایل کے حوالے سے سپلیمنٹری امپلیمنٹیشن ایگریمنٹ، تھرمل اثاثوں کی پورٹ فولیو میں دوبارہ شمولیت اور ڈیوڈر اور ای پی سی ایل سمیت اہم لین دین شامل ہیں۔

ان کی قیادت میں اینگرو کارپوریشن کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی نمایاں کمپنیوں میں مسلسل شمار کیا جاتا رہا۔

مدتِ مکمل ہونے کے بعد احسن ظفر سید کو اینگرو ہولڈنگز کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق آنے والے مہینوں میں قیادت کی منظم اور بلا رکاوٹ منتقلی کے لیے معاونت ملے گی۔ اس دوران جنید اقبال اینگرو کے کاروبار اور آپریشنز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

احسن ظفر سید کی سرپرستی میں وہ اہم تزویراتی ترجیحات میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے جس کے بعد اپریل 2027 میں وہ باضابطہ طور پر انگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments

200 حروف