BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)

پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک ، سرکاری میڈیا

  • آپریشن ردالفتنہ 3: سکیورٹی فورسز نے اسلحہ قبضے میں لے کر مذموم عزائم ناکام بنا دیے
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت بلوچستان میں ہدفی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری میڈیا ریڈیو پاکستان نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کی گئی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور اور چاغی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کے حوالے سے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اور ان کے ’’مذموم عزائم‘‘ ناکام بنا کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ریاست کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

200 حروف