BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ابھیشیک کی تیز ترین سنچری، بھارت کا افغانستان کے خلاف کلین سوئپ

  • 26 سالہ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے نوجوان بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، جبکہ بھارت نے شاندار بیٹنگ اور مؤثر بولنگ کی بدولت میچ 127 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

26 سالہ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے تاہم راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی سنچری نے بھارت کی جانب سے ٹی20 میں تیز ترین سنچری کا سابق ریکارڈ توڑ دیا جو تجربہ کار روہت شرما نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر بنایا تھا۔

دوسرے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے بھی 35 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔

افغانستان کی جوابی اننگز شروع سے ہی سنبھل نہ سکی اور مہمان ٹیم 47 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، جس کے بعد پوری ٹیم 14.1 اوورز میں 94 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران 25 رنز کے ساتھ واحد بلے باز تھے جو 20 رنز کی حد عبور کرسکے جبکہ بھارت کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی اور اسپنر روی بشنوئی نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے افغان بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا۔

ابھیشیک نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب کچھ ہر سیریز سے قبل میرے طریقہ کار پر منحصر ہے۔ میرے لیے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے کہ میں کس ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہوں اور اس کے بولرز کون ہیں، پاور پلے کو کس طرح استعمال کرنا ہے، میرے کھیلنے کے انداز میں کپتان اور کوچ کا میرے ساتھ کھڑا ہونا بہت اہم ہے۔

آپ کو اعتماد اور یقین درکار ہوتا ہے۔ میرے خیال میں اس میں ان کا بھی کردار ہے،پہلے دن سے میرا طریقہ بہت سادہ ہے۔ میں صرف خود کو اظہار کا موقع دینا چاہتا ہوں۔ گیند دیکھو اور گیند کو ہٹ کرو۔

Comments

200 حروف