BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی گو پٹرولیم کے سربراہ مقرر

  • مونس علوی جون 2018 سے فروری 2026 میں استعفےٰ دینے تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے
شائع اپ ڈیٹ

کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونیس عبداللہ علوی کو گو پٹرولیم کا سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔

مونس علوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گو پٹرولیم کا سی ای او بننا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر اعتماد کرنے پر اپنے بورڈ اور قیادت کا شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں دیرپا قدر پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ان شاء اللہ، مقصد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی ) ہے، جو 1,300 سے زائد فیول اسٹیشنز کے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے پٹرول، ہائی اوکٹین، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہے۔

مونس علوی اس سے قبل کراچی میں بجلی کی واحد فراہم کنندہ کمپنی کے الیکٹرک کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ جون 2018 سے فروری 2026 میں اپنے استعفےٰ تک اس عہدے پر رہے۔ انہیں جولائی 2025 میں دوبارہ سی ای او مقرر کیا گیا تھا، جس کا اطلاق 30 جولائی 2025 سے ہوا۔

انہیں فنانس، مالیاتی منصوبہ بندی اور سرمائے کی تنظیمِ نو کے شعبوں میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو رکن بھی ہیں۔

مئی 2025 میں قومی اسمبلی کی ایک کمیٹی نے مونس علوی کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس کے دوران ان کا غیر رسمی، غیر سرکاری اور غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھتے ہوئے وہ اس اہم عہدے کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔

جولائی 2025 میں سندھ محتسب برائے تحفظِ ہراسگیِ خواتین نے انہیں کے الیکٹرک کے سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ یہ کارروائی کام کی جگہ پر ہراسگی کے ایک معاملے میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے کی گئی تھی۔

مونس علوی نے اس فیصلے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نتائج حقائق کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مونس علوی نے فروری 2026 میں کے الیکٹرک کے ساتھ 18 سالہ وابستگی کے بعد سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ سندھ کے گورنر کی جانب سے صوبائی محتسب کا انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم کالعدم قرار دیے جانے کے چند روز بعد سامنے آیا۔

Comments

200 حروف