کاروبار اور معیشت
سونے کی اچانک اونچی چھلانگ، 7900 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4347 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4347 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6773 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 006 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 140 روپے کے اضافے سے 6942 روپے ہوگئی۔
























Comments