بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی
- پاکستان نے بھارتی ملٹری و کمرشل طیاروں کیلئے پابندی 24 اکتوبر تک بڑھا دی
پاکستان نے بدھ کو بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ یعنی 24 اکتوبر 2026 تک توسیع کردی۔
اس سلسلے میں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
پاکستان نے ابتدائی طور پر 2025 میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران فضائی حدود پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
ان پابندیوں کے باعث بھارت کو اب تک کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے کیونکہ بھارتی ایئرلائنز کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں جس کے نتیجے میں بھارت اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے مقامات کے درمیان پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔
























Comments