دنیا
ہنوئی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں بدھ کی صبح چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہنوئی پولیس نے اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ آگ پر تقریباً رات ڈھائی بجے قابو پالیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ مکان ہنوئی کے وسط میں وان کاؤ اسٹریٹ سے نکلنے والی ایک تنگ گلی میں واقع ہے۔ مکان چار منزلہ تھا اور ہر منزل تقریباً 60 مربع میٹر رقبے پر مشتمل تھی۔
پولیس نے بتایا کہ فائر فائٹرز کے پہنچنے تک چار افراد مکان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
























Comments