کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے الیکشن کمیشن کو 67 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں سے 8 مسترد کردیئے گئے جس کے بعد 2026-28 کے انتخابات میں مینجنگ کمیٹی کی 30 خالی نشستوں کے لیے 59 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔
ایگزیکٹو کمیٹی کی 30 خالی نشستوں جن میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کیٹیگری کی 15، 15 نشستیں شامل ہیں پر انتخابات ہفتہ 26 ستمبر 2026 کو ہوں گے۔
کارپوریٹ سیکٹر کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے دو امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیے گئے جس کے بعد کارپوریٹ نشستوں پر 32 امیدوار میدان میں رہ گئے۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ نشستوں کے لیے 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان میں سے 6 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے، جس کے بعد 27 امیدوار میدان میں رہ گئے۔
























Comments