ماہرین نے پاکستانی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے ہم آہنگی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری تیز کریں تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کام کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے اپنی افرادی قوت کو تیار کیا جاسکے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس تیاری کا دائرہ تکنیکی مہارتوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت، ابلاغ اور دیگر انسانی صلاحیتوں کو بھی فروغ دینا چاہیے جنہیں ٹیکنالوجی آسانی سے متبادل نہیں بنا سکتی۔
موجودہ اے آئی کے دور میں انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مارٹن ڈاؤ گروپ کے چیف پیپل آفیسر، شہریار مسعود نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے رجحان کے ساتھ اداروں کو بہتر کارکردگی کے لیے مسلسل سیکھنے، مہارتوں کی ترقی اور ملازمین کو کام کی جگہ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے لیے تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
























Comments