BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور افریقہ کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

  • پاکستانی حکام نے زراعت، ٹیکسٹائل، ادویہ سازی، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکنالوجی، خوراک، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کو افریقہ میں تجارت و سرمایہ کاری کے اہم شعبے قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور افریقی ممالک نے پاکستان افریقہ اقتصادی کونسل (پی اے ای سی) کے افتتاح کے موقع پر 2030 تک دوطرفہ تجارت 15 ارب ڈالر تک بڑھانے، تجارتی و اقتصادی روابط کو متنوع بنانے اور نجی شعبوں، خصوصاً چیمبرز آف کامرس کو قریب لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں جانب سے باہمی سرمایہ کاری کے فروغ اور جامع طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے غیر استعمال شدہ وسائل سے بھرپور استفادے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ تقریب میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور کاروباری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستانی حکام نے زراعت، ٹیکسٹائل، ادویہ سازی، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکنالوجی، خوراک، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کو افریقہ میں تجارت و سرمایہ کاری کے اہم شعبے قرار دیا۔

پی اے ای سی کے سرپرست اعلیٰ ریٹائرڈ سفیر حامد اصغر خان نے کہا کہ افریقہ عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والا ابھرتا خطہ ہے، جبکہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت اپنی حقیقی استعداد سے کہیں کم ہے، جسے آنے والے برسوں میں 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، خدمات، ادویہ سازی، صحت اور تعلیم پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ مضبوط روابط سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی موجودہ صلاحیت بھی دگنی ہوسکتی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حامد اصغر خان افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں خطوں کے تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف