BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سربیا کے صدر ووچچ نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

  • ووچچ وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے، پارلیمانی انتخابات 25 اکتوبر کو ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے اگلے ماہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لے کر اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

ووچچ ایک عوام پسند رہنما ہیں اور گزشتہ 12 برس سے صدر یا وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔ انہیں نومبر 2024 میں شہر نووی ساد کے ایک ریلوے اسٹیشن کی چھت کا سائبان گرنے کے واقعے کے بعد بدعنوانی کے خلاف تقریباً دو سال سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ووچچ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا اگر ایسی کشیدگیاں اور سیاسی تنازعات نہ ہوتے تو کیا ہمارے لیے انتخابات ضروری تھے؟ یقیناً نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر سے ’’جمہوریت کی بقا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔‘‘

انہوں نے انتخابات کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی، جس سے انتخابات کے وقت سے متعلق ان کے سابقہ بیانات کی بھی تصدیق ہوگئی۔ پارلیمانی انتخابات ابتدائی طور پر اگلے سال ہونا تھے۔

ووچچ 2014 سے وزیراعظم یا صدر کی حیثیت سے حکومت کر رہے ہیں اور دونوں عہدوں پر رہتے ہوئے عملی طور پر اقتدار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں رکھی۔ ان کے دور میں ملک نے اقتصادی ترقی کا ایک مرحلہ دیکھا، تاہم بدعنوانی اور آمرانہ طرز حکمرانی کے تاثر کے باعث ان کے خلاف عوامی ناراضی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے باوجود انہیں اپنی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جس نے ہفتے کو آئندہ انتخابات میں انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ ووچچ پارلیمانی انتخابات سے قبل صدر کے عہدے سے مستعفی ہوں گے یا انتخابات کے بعد ہوں گے۔

Comments

200 حروف