آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے کم برقرار
- شپ ٹریکر کپلر کے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق 6 جہازوں میں سے 5 آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے جبکہ ایک جہاز باہر نکلا۔
ابتدائی شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے منگل کو 6 کموڈیٹی جہاز گزرے، جو ایک روز قبل گزرنے والے 9 جہازوں کے مقابلے میں کم اور گزشتہ 10 روز کی اوسط تقریباً 12 جہازوں سے بھی نیچے ہے۔
اعداد و شمار میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ بعض جہاز سفر کے دوران اپنے ٹرانسپونڈرز بند کردیتے ہیں۔
شپ ٹریکر کپلر کے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق 6 جہازوں میں سے 5 آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے جبکہ ایک جہاز باہر نکلا۔ ان میں ایک پانامیکس اور ایک انٹرمیڈیٹ ٹینکر شامل تھا۔
منگل کو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں شدت آگئی۔ یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے کئی شہروں پر حملے کیے، جس سے امریکا کا اتحادی سعودی عرب بھی تنازع میں مزید الجھ گیا۔ اس کے علاوہ امریکی افواج نے متعدد ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جبکہ ایران نے اردن میں ایک امریکی اڈے پر حملہ کیا۔
دریں اثنا، منگل کو 25 کموڈیٹی ویسلز مشرق وسطیٰ کی ایک اور اہم بحری گزرگاہ آبنائے باب المندب سے گزرے، جن میں 11 جہاز داخل ہوئے جبکہ 14 باہر نکلے۔
یہ تعداد گزشتہ 10 روز کے دوران باب المندب سے گزرنے والے اوسطاً 27 جہازوں کے مقابلے میں کم ہے۔
آبنائے باب المندب سے گزرنے والے جہازوں میں 2 سوئز میکس ٹینکرز، 8 افرا میکس ٹینکرز اور ایک ویری لارج کروڈ کیریئر شامل تھا۔
























Comments