دنیا
نیپال میں سیلاب سے 2.56 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، حکام
- پینے کے پانی و بجلی کی سہولیات بحال کرنے کے لیے تقریباً 52.6 ملین ڈالر (7.95 ارب نیپالی روپے) درکار ہوں گے
نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب سے ملک میں کم از کم 2.56 ارب ڈالر (387.5 ارب نیپالی روپے) مالیت کی املاک، مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ نیپال کی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے سربراہ نے جمعہ کو رائٹرز کو یہ بتایا۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ دھرما راج اپریتی کے مطابق ابتدائی بحالی کے پہلے چار ماہ کے دوران سڑکوں کی تعمیر، عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی اور پینے کے پانی و بجلی کی سہولیات بحال کرنے کے لیے تقریباً 52.6 ملین ڈالر (7.95 ارب نیپالی روپے) درکار ہوں گے۔
























Comments