جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے نئے فاسٹ بولنگ اٹیک کی بدولت وہ شاید 40 سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی بار جوفرا آرچر، اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور گس ایٹکنسن انگلش ٹیم میں ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ابتدائی نتائج متاثر کن رہے ہیں، گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں پاکستان کو 171 اور 135 رنز پر آؤٹ کرکے اننگز سے شکست دی گئی جبکہ جمعہ کو لارڈز میں دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم صرف 110 رنز پر 38 اوورز کے اندر آؤٹ ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کو 261 رنز کی برتری حاصل تھی۔
تیز گیند باز جوفرا آرچر نے جمعہ کو بھرپور جارحیت کے ساتھ بولنگ کی اور وہ 3-26 کے مقابلے میں اس سے بہتر کارکردگی کے شاید زیادہ مستحق تھے جبکہ ان کے کاؤنٹی کلب سسیکس کے کپتان اور ساتھی فاسٹ بولر اولی رابنسن نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
31 سالہ جوفرا آرچر نے کہا کہ ٹیم میں اضافی فاسٹ بولرز کی موجودگی واقعی بہت اچھی ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو میں 40 سال کی عمر تک بھی کھیل سکتا ہوں۔ آرچر کے کیریئر کو مسلسل انجریز کے باعث قبل از وقت اختتام کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا۔























Comments