BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات تیز اور تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنانے کی ہدایت

  • ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کیخلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے اور ایف بی آر میں اصلاحات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے اقدامات کے نفاذ کو معینہ مدت میں مکمل جائے اور اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن، پیدا وار کی نگرانی اور خودکار نظام کو ایف بی آر اصلاحات کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایف بی آر میں اچھی شہرت کے گڈز ایویلیویٹرز کی تعیناتی کے عمل کو خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اس حوالے سے کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

اجلاس میں ایف بی آر میں جاری اصلاحات، بالخصوص ” پرال “کی تنظیمِ نو، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور اسمگلنگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹیکس نظام کو جدید، مربوط اور ڈیٹا پر مبنی بنانے کے لیے آئرس 3.0، نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل اور سینٹرل ڈیٹا ہب پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔

آئرس 3.0 کے ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرال میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا سکیورٹی، آپریشنز اور ٹیکس ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں نئی سینئر قیادت کی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ آئرس 3.0 کے تحت ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے، آٹو ٹیکس کے تصور کو پائلٹ کرنے اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت و مشین لرننگ کو ٹیکس وصولی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

کسٹمز کے شعبے میں فیس لیس اسیسمنٹ کے مثبت اثرات سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری تا جون 2026ء کے دوران فی گڈز ڈیکلریشن اوسط ریونیو میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیس لیس اسیسمنٹ کے نتیجے میں فی گڈز ڈیکلریشن کے محاصل میں بہتری کے ساتھ ساتھ درآمدی بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور نگرانی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز اسیسمنٹ کے نظام کو مزید مربوط بنانے کے لیے 280 گڈز ایویلیویٹرز کی بھرتی کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔ اسلام آباد میں سینٹرل اسیسمنٹ یونٹ کے قیام پر بھی پیش رفت جاری ہے، عبوری انتظام کے تحت یونٹ 31 دسمبر 2026ء تک فعال کرنے جبکہ مکمل مربوط سہولت کو جون 2027ء تک نئے کمپلیکس میں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جولائی 2025 میں ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 236 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں جبکہ جولائی 2026 میں ان کا حجم 2.5 ٹریلین روپے کی سطح کو عبور کر گیا اور دسمبر 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 4 ٹریلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے تمام قانونی پٹرول پمپس کی جی آئی ایس ٹیگنگ، جی پی ایس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ٹریکنگ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ای آر پی نظام کو ٹریکر سے منسلک کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مرکزی ٹریکنگ ایپ سمیت متعدد اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

راہ-گزر ایپ کے ذریعے ڈھائی ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس کو بند کرا کے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی ڈیجیٹل نگرانی اور دیگر اقدامات پر بھی کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور اصلاحاتی عمل کی شفافیت، مؤثریت اور پائیداری کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ٹیکس نظام کو جدید اور مؤثر بنانے، ریونیو وصولی میں اضافہ اور اسمگلنگ کے مکمل تدارک کے لیے اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

200 حروف