BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

شرعی اصولوں کے مطابق گاڑیوں کی فنانسنگ: موبی لنک بینک اور یانگو پاکستان میں شراکت داری

  • شراکت داری کا مقصد یانگو کے پارٹنر ڈرائیورز کی روزگار اور کاروباری ضروریات کے مطابق مالی سہولیات فراہم کرکے مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک موبی لنک بینک اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو کے ذیلی ادارے یانگو پاکستان نے یانگو کے اہل ڈرائیورز اور کورئیرز کو شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سہولیات، تکافل تحفظ اور جامع ڈیجیٹل بینکاری و ادائیگیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شراکت داری قائم کرلی۔

اس شراکت داری کا مقصد یانگو کے پارٹنر ڈرائیورز کی روزگار اور کاروباری ضروریات کے مطابق مالی سہولیات فراہم کرکے مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے کے تحت ڈرائیورز کی گاڑیوں کو ان کے روزگار کا اہم اور پیداواری اثاثہ تصور کرتے ہوئے فنانسنگ اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

موبی لنک بینک اور یانگو پاکستان کے مطابق ڈرائیورز کو محض فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے ان کی آمدنی کے حصول کے مختلف مراحل میں معاونت فراہم کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے فنانسنگ، تحفظ، ڈیجیٹل ادائیگیوں، بینکاری اور رابطے کی سہولیات کو ایک مربوط نظام کے تحت یکجا کیا جائے گا۔

شراکت داری کے تحت کار ڈمنشنگ مشارکہ کے ذریعے 50 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ یانگو پاکستان کی جانب سے نامزد اہل ڈرائیورز کو موٹر سائیکلوں، ای بائیکس، رکشوں اور موبائل فونز کے لیے مرابحہ فنانسنگ بھی فراہم کی جائے گی۔

قابل اطلاق کارپوریٹ گارنٹی انتظامات کے تحت رکشوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کیلئے بھی فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی غیر رسمی معیشت کاروباری صلاحیتوں کی حامل ایک نئی نسل کو جنم دے رہی ہے، تاہم بہت سے افراد اب بھی رسمی مالی خدمات سے باہر ہیں۔

اس شراکت داری کے ذریعے رائیڈ ہیلنگ ڈرائیورز کو شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ، تحفظ اور ڈیجیٹل بینکاری کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، جو ان کے روزگار کو مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

یانگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ میرال شریف نے کہا کہ ایک ڈرائیور کے لیے گاڑی محض ایک اثاثہ نہیں بلکہ آمدنی کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہے۔موزوں فنانسنگ اور تحفظ تک رسائی براہ راست اس کی کام کرنے اور ترقی کرنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبی لنک بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اہل پارٹنر ڈرائیورز کو ضروری مالی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

معاہدے کے تحت اہل یانگو ڈرائیور پارٹنرز اور کورئیرز کو موبی لنک بینک کے ڈیجیٹل بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

اس میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے، بزنس پلس اکاؤنٹ، راست کیو آر کے ذریعے ادائیگیوں اور کرایہ وصول کرنے کے لیے خصوصی ڈرائیور کیو آر کی سہولت شامل ہے۔ اس کے علاوہ منتخب کنیکٹیویٹی اور موبائل فون سے متعلق فوائد بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

200 حروف