BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.74 Decreased By ▼ -0.24 (-1.85%)
DFML 18.66 Increased By ▲ 1.17 (6.69%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.12 Decreased By ▼ -0.59 (-0.63%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.15 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.44 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 90.10 Decreased By ▼ -1.12 (-1.23%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.59 Decreased By ▼ -1.20 (-2.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

تیونس: ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی سے 8 لاشیں برآمد

  • اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد تیونس کے کوسٹ گارڈ نے 8 لاشیں برآمد کرلیں، 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 15 سواروں کی تلاش جاری ہے
شائع اپ ڈیٹ

تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان نے اتوار کو بتایا ہے کہ تیونس کے کوسٹ گارڈ نے اٹلی جانے والی تارکین وطن کی وہ کشتی ڈوبنے کے بعد 8 تیونسی تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، جبکہ لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

کوسٹ گارڈ، فوج اور سول پروٹیکشن کی ٹیمیں دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لاپتہ تارکین وطن کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ نے ہفتے کو بتایا تھا کہ کشتی جمعرات کی صبح 15 افراد، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، کو لے کر روانہ ہوئی تھی اور اس ہفتے کے اختتام پر تیونس کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔ اب تک صرف ایک شخص کو زندہ بچایا جاسکا ہے۔

تیونسی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ نے رائٹرز کو بتایا کہ کشتی میں سوار افراد میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اور ایک شخص اپنی حاملہ اہلیہ کے ہمراہ شامل تھے۔

واحد زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ اسے بچائے جانے سے قبل 48 گھنٹے تک سمندر میں بے یار و مددگار بھٹکتے رہنا پڑا، جس کے بعد ایک تجارتی جہاز نے اسے ریسکیو کیا۔

تمام تارکین وطن کا تعلق تیونس کے جنوب مشرقی علاقے بن قردان سے تھا۔ ہفتے کی رات درجنوں نوجوان سمندری سرحد کے قریب واقع اس شہر میں جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

شمالی افریقہ کے ساحل سے بحیرہ روم کے راستے وسطی یورپ تک پہنچنے کی کوشش دنیا کے خطرناک ترین تارکین وطن کے راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے اس راستے کا استعمال کرتے ہیں، جہاں اکثر انہیں گنجائش سے زیادہ بھری یا سمندری سفر کے لیے غیر محفوظ کشتیوں میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

Comments

200 حروف