BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک نے ایچ بی ایل، یو بی ایل اور این بی پی کو 2026 کے لیے انتظامی طور پر اہم بینک قرار دے دیا

  • ڈی ایس آئی بی بینکوں کا تعین نگرانی کے نظام کے اہم عناصر میں سے ایک ہے، ایس بی پی
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کو 2026 کے لیے ڈومیسٹک سسٹیمکلی امپورٹنٹ بینکس (ڈی ایس آئی بیز) قرار دے دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ان نامزد بینکوں کو ڈی ایس آئی بیز کے فریم ورک میں بیان کردہ اضافی نگرانی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ 31 مارچ 2027 سے اضافی کامن ایکویٹی ٹئیر-1 (سی ای ٹی-1) سرمایہ رکھنے کی شرط پوری کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے گلوبل سسٹیمکلی امپورٹنٹ بینکس (جی ایس آئی بیز) کی شاخوں کو پاکستان میں موجود اپنے خطرے سے متعلق اثاثوں کے مقابلے میں اضافی سی ای ٹی-1 سرمایہ برقرار رکھنا ہوگا۔ اس کی شرح متعلقہ مرکزی جی ایس آئی بی کے لیے مالیاتی استحکام بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ شرح کے مطابق ہوگی۔

ایک بیان کے مطابق مرکزی بینک نے 2018 میں جاری کیے گئے اور دسمبر 2022 میں ترمیم شدہ ڈومیسٹک سسٹیمکلی امپورٹنٹ بینکس (ڈی ایس آئی بیز) کے فریم ورک کے تحت 2026 کے لیے ڈی ایس آئی بیز کا تعین کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا متعارف کردہ فریم ورک بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہے اور مالیاتی شعبے اور معیشت کے مقامی حالات کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ اس میں ڈی ایس آئی بیز کی شناخت کا طریقہ کار، اضافی ضابطہ جاتی و نگرانی کے تقاضے اور عمل درآمد کے رہنما اصول شامل ہیں۔ اضافی تقاضوں کا مقصد انتظامی طور پر اہم بینکوں کو مالیاتی جھٹکوں کے مقابلے میں مزید مضبوط بنانا اور ان کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیت بہتر کرنا ہے۔

فریم ورک کے تحت ڈی ایس آئی بیز کی شناخت ہر سال دو مرحلوں میں کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مقررہ مقداری اور معیار کے تحت ممکنہ ڈی ایس آئی بیز کی فہرست تیار کی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں حجم، باہمی انحصار، متبادل دستیابی اور پیچیدگی کی بنیاد پر اداروں کے مجموعی انتظامی اسکور کے مطابق ڈی ایس آئی بیز کا تعین کیا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 31 دسمبر 2025 کو بینکوں کی مالیاتی حیثیت کی بنیاد پر سالانہ جائزہ لیا۔جائزے کے بعد یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کو ڈی ایس آئی بیز قرار دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہ مالیاتی استحکام یقینی بنانے اور معیشت میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی ایس آئی بیز کا تعین نگرانی کے نظام کا ایک اہم جزو ہے اور یہ انتظامی خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان میں کمی کے لیے اسٹیٹ بینک کے فعال اور پیشگی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف