ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.57 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.57 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.60 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دریں اثنا امریکی ڈالر کو جمعرات کو بھی نمایاں خسارے کا سامنا رہا اور اس کی قدر تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہی۔
ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کی چھ دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں قدر کو ظاہر کرتا ہے، 98.938 پر رہا، جو مئی کے وسط کے بعد کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔
یورو 1.1676 ڈالر پر رہا، جو مئی کے اواخر کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ٹریژری نے طویل مدتی بانڈز کے لیے لیکویڈیٹی سپورٹ فراہم کرنے والی بائی بیک کارروائیوں کو دوگنا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل بانڈز کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث 30 سالہ امریکی ٹریژری بانڈ کی شرح منافع 19 سال کی بلند ترین سطح 5.337 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
بدھ کو اعلان کے بعد یہ شرح 9 بیسس پوائنٹس کمی کے ساتھ 5.184 فیصد پر آگئی۔
دوسری جانب جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اکتوبر کی ترسیل کے لیے برینٹ خام تیل کے سودے 26 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے کے بعد 0439 جی ایم ٹی تک 91.87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ ستمبر کے لیے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 17 سینٹ اضافے کے ساتھ 86 ڈالر فی بیرل رہے۔
زیادہ فعال اکتوبر ڈبلیو ٹی آئی معاہدے کی قیمت میں 12 سینٹ یا 0.13 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 89.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کے بینچ مارک نرخوں میں جمعرات کو مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ہوا۔ بدھ کو دونوں کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔
























Comments