BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روس کا بیلسٹک میزائلوں سے یوکرین پر حملہ، 5 افراد ہلاک،2 درجن سے زائد زخمی

  • غیر رہائشی عمارتوں، گوداموں اور بچوں کے ایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا
شائع اپ ڈیٹ

روسی بیلسٹک میزائلوں نے جمعرات کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام نے ٹیلی گرام پر جاری بیانات میں بتایا کہ حملوں سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور دارالحکومت کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کے مطابق ایک رہائشی عمارت میں لوگ پھنس گئے، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ غیر رہائشی عمارتوں، گوداموں اور بچوں کے ایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

رائٹرز کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک درجن سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ کیف کے اردگرد کے علاقے میں بھی ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے رات کے حملوں کے بعد تباہ شدہ عمارتوں میں امدادی کارروائیوں اور آگ بجھانے کی ویڈیوز جاری کیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 میں روسی حملے کے آغاز کے بعد سے تقریباً روزانہ حملوں کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ امریکا اور یورپ کی سفارتی کوششیں اب تک مستقل جنگ بندی کرانے میں ناکام رہی ہیں۔

ادھر یوکرین کی سرحد سے متصل نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ نے اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے دفاعی فضائی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Comments

200 حروف