ہیری کین بائرن میونخ میں خوش، پریمیئر لیگ میں واپسی کی خواہش ماند پڑ گئی
- 33 سالہ ہیری کین نے 2023 میں ٹوٹنہم ہاٹسپر چھوڑ کر بائرن میونخ جوائن کیا، جہاں وہ دو بنڈس لیگا ٹائٹلز کے علاوہ جرمن کپ اور سپرکپ بھی جیت چکے ہیں
ہیری کین نے کہا ہے کہ اب پریمیئر لیگ میں واپسی انہیں پہلے جیسی پُرکشش محسوس نہیں ہوتی اور وہ بائرن میونخ پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کے باوجود کین نے کہا کہ وہ اس وقت جرمن کلب میں انتہائی خوش ہیں۔
33 سالہ کین نے 2023 میں ٹوٹنہم ہاٹسپر چھوڑ کر بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس دوران وہ دو بنڈس لیگا ٹائٹلز، جرمن کپ اور سپرکپ جیت چکے ہیں۔ انہیں اکثر انگلینڈ واپسی سے جوڑا جاتا رہا ہے، جہاں وہ ایلن شیرر کے 260 پریمیئر لیگ گولز کے ریکارڈ سے 47 گول پیچھے ہیں۔
کین نے کہا کہ ٹوٹنہم چھوڑتے وقت انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن واپس آئیں گے، تاہم اب وہ خواہش پہلے جیسی نہیں رہی۔ ان کے بقول میں میونخ میں بہت خوش ہوں اور فی الحال میری توجہ بائرن پر ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا، یہ وقت بتائے گا۔
کین کا معاہدہ اگلے سال ختم ہو رہا ہے اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت جلد شروع ہونے کی توقع ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال کسی قسم کی جلدی نہیں۔
2025-26 بنڈس لیگا سیزن میں کین نے 36 گول کیے اور مسلسل دوسری بار لیگ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ دوسری یورپی گولڈن شو بھی جیتی۔ بائرن کی جانب سے وہ 147 میچوں میں 146 گول کر چکے ہیں۔
























Comments