کھیل
بھارت کے خلاف 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے 6 وکٹوں پر 175 رنز
- فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے نروشن ڈکویلا کو 10 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرادیا
ناممکن دکھائی دینے والے 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بدھ کو گال میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز کھانے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا لیے۔
سری لنکا کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے 59 جبکہ سونال دینوشا نے 65 رنز کی مزاحمتی نصف سنچریاں بنا کر بھارتی بولرز کو پریشان کیے رکھا۔
اسپنر رویندرا جڈیجا نے دھننجایا ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے دونوں کے درمیان 95 رنز کی شراکت کا خاتمہ کیا۔
فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے نروشن ڈکویلا کو 10 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا۔
سری لنکا کو اب بھی فتح کے لیے مزید 197 رنز درکار ہیں، جبکہ بھارت کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے مزید 4 وکٹیں درکار ہیں۔
























Comments