BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

بلوچستان : مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

  • دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود، دستی بم اور فوجی سازوسامان برآمد
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سرکاری میڈیا پی ٹی وی نیوز کے مطابق کارروائیوں کے دوران فوجی دستوں نے زیارت اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں جبکہ ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہیں تباہ ہوئیں اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ہرنائی اور زیارت میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست اور مؤثر کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں بیشتر دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کا آپریشنل ڈھانچہ تباہ کردیا گیا۔

اسی دوران ضلع سوراب میں ایک کارروائی کے نتیجے میں مزید ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ کارروائیوں کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود، دستی بم اور فوجی سازوسامان برآمد کیا۔

متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خطرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

حالیہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیاں گزشتہ روز بلوچستان کے کلی زائیک کے علاقے میں کامیاب فوجی کارروائی کے بعد کی گئی ہیں جہاں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔

کلی زائیک میں ہونے والی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے قبضے سے اسلحہ، میگزین، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

.

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے آج نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے 16 اگست کو بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لَجّے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

Comments

200 حروف