BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں معمولی اضافہ

  • شپ ٹریکنگ کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو 6 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے
شائع اپ ڈیٹ

ابتدائی شپنگ ڈیٹا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل کے باعث آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت پیر کو بھی سنگل ڈیجٹ میں رہی، تاہم ہفتے کے اختتام کے مقابلے میں اس میں معمولی اضافہ ہوا۔

شپ ٹریکنگ کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو 6 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جن میں 3 خلیج سے باہر نکلے جبکہ 3 خلیج میں داخل ہوئے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ 10 دن کے دوران روزانہ اوسطاً 11 جہاز اس آبی گزرگاہ سے گزرے تھے۔

ہفتے کو 3 جبکہ اتوار کو 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیر کو کوئی بہت بڑا خام تیل بردار جہاز (وی ایل سی سی) یا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے جانے والا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا۔

تاہم بعض جہاز اپنے ٹرانسپونڈر بند کرکے آبنائے سے گزر سکتے ہیں، اس لیے انہیں مذکورہ اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا جاتا۔

ڈیٹا کے مطابق بہت بڑا گیس کیریئر (وی ایل جی سی) زاویا خالی حالت میں ایرانی راستے سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوا۔ بیلاسٹ سے مراد جہاز کا بغیر کارگو کے سفر کرنا ہے۔

وی ایل جی سی جہاز عموماً مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) جیسے پروپین اور بیوٹین، کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک درمیانے فاصلے کا فیول ٹینکر اور ایک انٹرمیڈیٹ رینج ٹینکر بھی خلیج میں داخل ہوئے، جبکہ ایک درمیانے حجم کا ایل پی جی کیریئر، ایک پینامیکس بلک کیریئر اور ایک پینامیکس سائز کا فیول ٹینکر خلیج سے باہر نکلے۔

Comments

200 حروف