BR100 Decreased By (-0.8%)
BR30 Decreased By (-1.43%)
KSE100 Decreased By (-0.67%)
KSE30 Decreased By (-0.64%)
BAFL 56.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.49 Decreased By ▼ -2.72 (-1.12%)
PPL 221.33 Decreased By ▼ -5.58 (-2.46%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

امریکی صدر ٹرمپ نے مکہ دفاعی معاہدے کو جرأت مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیدیا

  • دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، شہبازشریف
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں بالآخر مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اسے بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہورہا ہے اور ممالک بالآخر زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

7 اگست کو طے پانے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ تینوں ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے حق میں ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانےمیں کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہنا چاہوں گا جس نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کےلیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

مکہ معاہدے کی بنیادی شق یہ ہے کہ معاہدے پر دستخط کرنے والے تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ شق شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے چارٹر کے آرٹیکل 5 سے مماثلت رکھتی ہے۔

تاہم حملے کی صورت میں ہر رکن ملک پر عائد ہونے والی مخصوص ذمہ داریوں کی مکمل تفصیل دستیاب معلومات میں موجود نہیں ہے۔

Comments

200 حروف