کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 175 روپے کی کمی سے 6936 روپے ہوگئی۔























Comments