دنیا
پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے خطرہ نہیں، ایران
- یہ معاہدہ خطے کے ممالک کے سیکیورٹی کے حوالے سے نقطۂ نظر میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر تشویش کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا نیا دفاعی معاہدہ تہران کے خلاف ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے ممالک کے سیکیورٹی کے حوالے سے نقطۂ نظر میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر زیادہ بھروسا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ جو خطے کی جغرافیائی اور تاریخی حقیقتوں پر مبنی ہو، جامع اور سب کو شامل کرنے والا ہو، اور دشمن اور خطرے کی درست نشاندہی کرتا ہو، سیکیورٹی مضبوط بنانے اور صہیونی دشمن اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عدم استحکام اور زیادتیوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
























Comments