کھیل
جینک سنر گھٹنے کی چوٹ کے باعث سنسیناٹی اوپن سے دستبردار
- 24 سالہ اطالوی کھلاڑی نے 2024 میں سنسناٹی کا ٹائٹل جیتا تھا اور گزشتہ سال وہاں سات مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن کارلوس الکاراز کے رنر اَپ رہے تھے
عالمی نمبر ایک یانک سِنّر دائیں گھٹنے کی چوٹ کے باعث سنسیناٹی اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں، جس سے یو ایس اوپن کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔
24 سالہ اطالوی کھلاڑی، جنہوں نے گزشتہ ماہ ومبلڈن میں پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا، اس سے قبل کینیڈین اوپن سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔ سِنّر نے 2024 میں سنسیناٹی کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ گزشتہ سال کارلوس الکاراز کے خلاف رنر اپ رہے تھے۔
جینک سِنّر نے کہا کہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد مجھے سنسیناٹی ماسٹرز سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔ میرا دائیں گھٹنا تکلیف دے رہا ہے اور میں ابھی مقابلے کے لیے تیار نہیں۔ اب میری توجہ یو ایس اوپن پر ہے۔
الکاراز بھی کلائی کی چوٹ کی وجہ سے پہلے ہی باہر ہیں۔ سنسیناٹی اوپن کا آغاز 13 اگست جبکہ یو ایس اوپن کا 30 اگست سے ہوگا۔
























Comments