BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کینسر پھیل گیا، شدید تکلیف میں ہیں، بیٹے کا انکشاف

  • کینسر ہڈیوں اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے، جو انتہائی تکلیف دہ اور کئی حوالوں سے کمزور کردینے والا ہے،ہنٹر بائیڈن
شائع اپ ڈیٹ

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پروسٹیٹ کینسر کی بیماری ہڈیوں سے آگے بھی پھیل گئی ہے اور انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا۔

ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ کینسر ہڈیوں اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے، جو انتہائی تکلیف دہ اور کئی حوالوں سے کمزور کردینے والا ہے۔

83 سالہ سابق صدر کے ترجمان نے ہفتے کو ہنٹر بائیڈن کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

جو بائیڈن نے مئی 2025 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے تقریباً چار ماہ بعد انکشاف کیا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ بیماری ان کی ہڈیوں تک پھیل چکی ہے۔ بعد ازاں ان کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کرا رہے ہیں۔

بائیڈن 2020 میں امریکی صدر منتخب ہونے والے اس وقت کے معمر ترین شخص تھے۔ 2021 سے 2025 تک ان کی صدارت کے دوران ان کی جسمانی صحت اور ذہنی صلاحیت بھی مسلسل توجہ کا مرکز رہی۔

اس کے باوجود بائیڈن عوامی سرگرمیوں میں شریک رہے اور جون میں شکاگو میں سابق صدر باراک اوباما کی صدارتی لائبریری کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ بائیڈن 2009 سے 2017 تک اوباما کے نائب صدر رہے۔

بائیڈن کی صدارتی یادداشتوں پر مبنی کتاب 17 نومبر کو جاری ہونے والی ہے۔

Comments

200 حروف