یو بی ایل کو 2026 میں 7 عالمی اعزازات حاصل ، قائدانہ حیثیت مزید مستحکم
- یہ اعزازات دنیا کے معتبر ترین مالیاتی ایوارڈ پلیٹ فارمز کی جانب سے دیے گئے ہیں
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے جنوری 2026 سے اب تک سات ممتاز بین الاقوامی اعزازات حاصل کرکے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں اپنی قیادت، جدت طرازی اور صارفین پر مرکوز خدمات کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے۔
یہ اعزازات دنیا کے معتبر ترین مالیاتی ایوارڈ پلیٹ فارمز کی جانب سے دیے گئے ہیں جو سرمایہ کاری بینکاری، اسلامی مالیات، پائیدار فنانسنگ اور سنڈیکیٹڈ قرضوں کے شعبوں میں یو بی ایل کی نمایاں کارکردگی اور قائدانہ کردار کا اعتراف ہیں۔ بینک کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہیں:
-
یورومنی ایوارڈز فار ایکسی لینس 2026 میں پاکستان کا بہترین سرمایہ کاری بینک برائے ڈیبٹ کیپیٹل مارکیٹس (ڈی سی ایم)
-
یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2026 میں پاکستان کی بہترین اسلامی پراجیکٹ فنانس ڈیل
-
یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2026 میں پاکستان کی بہترین مقامی کرنسی ڈیل
-
کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری کے شعبے میں یو بی ایل کی شاندار کارکردگی کو درج ذیل عالمی اعزازات سے بھی نوازا گیا:
-
فنانس ایشیا ایوارڈز 2026 میں بیسٹ لینڈر – پاکستان
-
دی ایسیٹ ٹرپل اے سسٹین ایبل انفراسٹرکچر ایوارڈز 2026 میں رینیوایبل انرجی ڈیل آف دی ایئر (ویسٹ ٹو انرجی) – پاکستان
-
دی ایسیٹ ٹرپل اے سسٹین ایبل فنانس ایوارڈز 2026 میں بیسٹ ایکوزیشن فنانسنگ – پاکستان
-
ایشین بینکنگ اینڈ فنانس کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈز 2026 میں سنڈیکیٹڈ لون آف دی ایئر – پاکستان
یہ اعزازات یو بی ایل کے اس غیر متزلزل عزم کا مظہر ہیں جس کے تحت بینک جدید اور مؤثر مالیاتی حل فراہم کرنے، پاکستان کی سرمایہ منڈیوں کو مستحکم بنانے اور اپنے صارفین و شراکت داروں کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کامیابیاں اس بات کی بھی توثیق کرتی ہیں کہ یو بی ایل ایسے تاریخی اور اہم مالیاتی معاملات کی کامیاب تکمیل کی صلاحیت رکھتا ہے جو ملک کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
























Comments