BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.14 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.65 Decreased By ▼ -1.08 (-0.34%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.95 Increased By ▲ 0.27 (1.84%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 225.50 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
مارکٹس

آٹو شو 2026: سمیڈا نے پاپام کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

  • پاکستان آٹو پارٹس شو کا انعقاد 18 سے 20 ستمبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے ادارے (سمیڈا) نے پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے ساتھ 21 ویں پاکستان آٹو پارٹس شو 2026 کے لیے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شراکت داری قائم کرلی ہے۔

سمیڈا کا یہ تعاون وزارتِ صنعت و پیداوار اور ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے طے کردہ اسٹریٹجک سمت کے مطابق مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے تسلسل کا حصہ ہے تاکہ قومی اقتصادی اہداف کے حصول میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

پاکستان آٹو پارٹس شو کا انعقاد 18 سے 20 ستمبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے سمیڈا اور پاپام کے مابین تعاون کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار سیف انجم، سمیڈا کے بورڈ اراکین، چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہاں گیر سیٹھ، پاک سوزوکی کے سربراہ ہیروشی کاوامورا اور پاپام کے نمائندوں نے شرکت کی۔

معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایک مسابقتی مینوفیکچرنگ معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیے ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانا اور صنعتی ویلیو چینز کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آٹوموٹیو صنعت نے غیرمعمولی استحکام اور ترقی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان آٹو شو جیسے پلیٹ فارمز مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ، جدت کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آٹو شو کو ایک عالمی معیار کی شاندار نمائش بنایا جانا چاہیے جس میں بزنس ٹو بزنس روابط، مفاہمتی یادداشتوں اور مشترکہ منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملکی معیشت میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس نمائش کو تاریخی کامیابی بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرے۔

ہارون اختر خان نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ پاپام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے اور مختلف سفارت خانوں اور ایم ایس ایم ایز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے نمائش کے دوران موثر بزنس میچ میکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایم ایس ایم ایز کو بہتر مارکیٹ رسائی، مضبوط کاروباری روابط اور علاقائی و عالمی ویلیو چینز میں شمولیت کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار سیف انجم نے کہا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد مقامی آٹو پارٹس مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانا اور انہیں بین الاقوامی صنعت سے روابط استوار کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہونا چاہیے۔

سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ سمیڈا آٹوموٹیو شعبے کو پاکستان کے متحرک ترین صنعتی شعبوں میں شمار کرتی ہے، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی قیادت میں ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آٹو پارٹس اور انجینئرنگ صنعت کی بنیاد بڑی تعداد میں ایم ایس ایم ایز پر مشتمل ہے۔

پاپام کے ساتھ اس اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے سمیڈا ان اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اسٹریٹجک شراکت داریوں کے قیام، جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور ملکی و بین الاقوامی کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

Comments

200 حروف