BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکی ریاست ایڈاہو کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • فائرنگ کرنے والا شخص بھی ہلاک ہو چکا ہے اور کمیونٹی کو درپیش خطرہ ختم ہوگیا ہے، پولیس
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ریاست ایڈاہوکے شہر ٹوئن فالز میں ہفتے کو ایک شاپنگ ایریا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹوئن فالز شہر کے ترجمان کے مطابق واقعے میں تین افراد جان سے گئے۔ ٹوئن فالز پولیس چیف میتھیو ہکس نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی ہلاک ہو چکا ہے اور کمیونٹی کو درپیش خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

شہر کے پبلک انفارمیشن کوآرڈینیٹر جوش پامر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 بجے رات) ایک مصروف تجارتی علاقے میں، اِن اینڈ آؤٹ برگر ریسٹورنٹ کے قریب مسلح حملہ آور کی اطلاع ملی۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد حکام نے تصدیق کی کہ حملہ آور مزید خطرہ نہیں رہا۔

پریس کانفرنس کے دوران پولیس چیف میتھیو ہکس نے کہا کہ انہیں ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں، تاہم جوش پامر نے رائٹرز کو بتایا کہ 3 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 2 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس چیف کے مطابق حملہ آور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت اور حملے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹوئن فالز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر بتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقے کی سڑکیں اور قریبی پل بند کر دیے گئے تھے۔

تقریباً 47,400 آبادی والا ٹوئن فالز شہر وسطی ایڈاہو کے علاقے میجک ویلی میں واقع ہے۔

Comments

200 حروف