اوپیک پلس کا ستمبر میں یومیہ 1.88 لاکھ بیرل پیداوار بڑھانے کا منصوبہ
- اوپیک پلس کے سات اہم ارکان جن میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں
اوپیک پلس اتحاد ستمبر سے خام تیل کی پیداوار میں تقریباً 188,000 بیرل یومیہ اضافے کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد مزید پیداوار بڑھانے کا عمل روک دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام رضاکارانہ پیداوار میں کمی کے خاتمے کے منصوبے کا آخری مرحلہ ہوگا۔
اوپیک پلس کے سات اہم ارکان جن میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں، رواں سال کے بیشتر عرصے میں ماہانہ بنیادوں پر پیداوار کے کوٹے بڑھاتے رہے ہیں۔ تاہم ایران اور یوکرین جنگوں کے باعث خلیج، روس اور قازقستان سے برآمدات متاثر ہونے کی وجہ سے یہ اضافہ بڑی حد تک عملی طور پر نظر نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد اوپیک پلس ممکنہ طور پر رواں سال کے اختتام تک پیداوار میں مزید اضافے کو روک دے گا۔
ستمبر کا اضافہ 2023 میں طے پانے والی 1.65 ملین بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کے مرحلہ وار خاتمے کو مکمل کرے گا۔ اس کے بعد تقریباً 2 ملین بیرل یومیہ کی کٹوتیاں برقرار رہیں گی، جب تک اتحاد اضافی سپلائی کی تقسیم سے متعلق فیصلہ نہیں کرتا۔
ادھر عراق سمیت بعض ممالک اپنی زیادہ پیداواری صلاحیت کے مطابق نئے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



























Comments