BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

مصنوعی ذہانت فارما انڈسٹری میں انقلاب برپا کر دے گی، ماہرین

عالمی سطح پر اے آئی ادویات کی دریافت بہتر بنا رہی ہے، جبکہ پاکستان کے لیے یہ پیداوار اور دیکھ بھال میں شاندار موقع ہے، اجلال جعفری
شائع اپ ڈیٹ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) پاکستان کے شعبہ ادویات کی تجدیدِ نو کرتے ہوئے روایتی مینوفیکچرنگ کو ایک جدید اور ڈیٹا پر مبنی نظام میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے،

سينئر انڈسٹری ایگزیکٹو کے مطابق اس سے ادویات کی تیاری میں تیز رفتاری، معیار اور مریضوں کی حفاظت میں بہتری آئے گی۔

مارٹن ڈاؤ گروپ کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر اجلال جعفری نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پراے آئی جہاں نئی ادویات کی دریافت اور علاج کی افادیت بڑھا رہی ہے، وہیں پاکستان کے لیے بھی یہ پیداواری صلاحیت، بہتر فیصلے کرنے اور صحت کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔اجلال جعفری کے مطابق چونکہ پاکستان کا فارماسیوٹیکل سیکٹر بنیادی طور پر تحقیق و ترقی کے بجائے ادویات کی تیاری (فارمولیشن) پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے، اس لیے اس وقت سب سے زیادہ افادیت ”اسمارٹ مینوفیکچرنگ“ میں ہے، جو انڈسٹری 4.0 کی بنیاد ہے۔ فارما 4.0 کے نفاذ سے اے آئی، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے روایتی پیداوار کو جدید بنایا جا سکتا ہے۔

یہ ڈیجیٹل نظام اسمارٹ سینسرز کے ذریعے رئیل ٹائم پیداواری نگرانی، پیشگی مرمت و دیکھ بھال اوراے آئی پر مبنی طلب کی پیشن گوئی کو ممکن بناتا ہے۔ مزید برآں یہ ڈرَگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے خودکار آڈٹ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مارٹن ڈاؤ گروپ نے حال ہی میں ایس اے پی / فور ایچ اے این اے کو ایک واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر فعال کیا ہے جو مالیات، مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کو یکجا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گروپ نے ٹیک ڈے کا انعقاد بھی کیا جس میں ایس اے پی، مائیکروسافٹ اور سیلز فورس کے ماہرین نے اخلاقی اے آئی اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔تاہم اجلال جعفری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو انسانی مہارت کی جگہ لینے کے بجائے ایک معاون کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

Comments

200 حروف