BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

براڈ پیک برفانی تودہ حادثہ، ریسکیو آپریشن دوسرے روز میں داخل، جدید ڈرون کیمروں سے مدد حاصل

  • تین کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، 7 تاحال لاپتہ، ​ریسکیو ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

براڈ پیک کی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے کے بعد لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سرچ اینڈ ریسکیو مشن میں پاکستان کے نامور کوہ پیما سرباز خان، شہزاد اور دیگر بین الاقوامی کوہ پیما متحرک طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

​ریسکیو ذرائع کے مطابق کوپیمائی کی تاریخ کے اس المناک حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے جدید ترین ڈرون کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ دشوار گزار اور خطرناک برفانی علاقوں میں لاپتا کوہ پیماؤں کی نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔​

گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد تین کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر کے انہیں اسکردو منتقل کر دیا تھا جن میں ایک عمانی، ایک امریکی خاتون اور ایک نیپالی کوہ پیما شامل ہیں۔

​تاحال 7 کوہ پیما لاپتا ہیں جن میں پانچ نیپالی، ایک پاکستانی اور ایک چینی کوہ پیما شامل ہیں۔ لاپتا افراد میں نیپال کے عالمی ریکارڈ یافتہ کوہ پیما نمس (Nimsdai) اور پاکستان کے تجربہ کار کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں جن کی سلامتی کے لیے کوہ پیمائی کی دنیا میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔​

واضح رہے کہ 30 جولائی کو براڈ پیک پر یکایک برفانی تودہ گرنے کی زد میں آ کر 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ شگر و سکردو تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف