BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

چین کا پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ، مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا عزم

  • پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
شائع اپ ڈیٹ

چین نے ہفتے کو پاکستان کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے پائیدار عزم کا اعادہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا کہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 99 ویں سالگرہ منائی گئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ تھے جب کہ  چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر  نے معزز مہمانوں کا جی ایچ کیو میں خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو اس کے 99 ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستان اور چین کے تعلقات کی دیرپا مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی منفرد، آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، خطے اور دنیا کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) حقیقی شراکت دار ہیں جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کے عزم سے منسلک ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس یادگاری تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی بھرپور حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔



Comments

200 حروف